فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزان رائس نے کہا ہے کہ اس دس ملین ڈالر کی امداد سے رفیق حریری مقدمۂ قتل کے لیے تشکیل دی گئی عدالت کے لیے امریکی حکومت کی مجموعی امداد تیس ملین ڈالر ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان نے عدالت میں رفیق حریری کے قتل میں صیہونی حکومت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کیے لیکن عدالت نے ان پر کوئي توجہ نہیں دی۔ لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کو دو ہزار پانچ میں بیروت میں ایک کار بم دھماکے میں مارے گئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110